کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کا ضمانت کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، ملزمہ کی وکیل نے ضمانت مسترد کئے جانے کے فیصلہ کی مصدقہ کاپی حاصل کرلی

پیر 8 جون 2015 08:54

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء ) کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کی وکیل نے اپنی موکلا کی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں تیسری بار ضمانت کی درخواست خارج ہونے پرایان علی کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل ایان علی کی کی خواہش پران کی خاتون وکیل شائستہ وہاب نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی دوران ملاقات ماڈل کا رویہ انتہائی سخت تھا اوروہ ضمانت نہ ہونے پر سخت پریشان اورغصے میں نظر آرہی تھیں،ملاقات کے دوران ایان علی نے اپنی وکیل پر واضح کیا کہ وہ رمضان المبارک سے قبل جیل سے باہر آنا چاہتی ہیں جس پر ان کی وکیل نے کسٹم عدالت کی جانب سے ملزمہ کی ضمانت مسترد کئے جانے کے فیصلہ کی مصدقہ کاپی حاصل کرلی ہے، آئندہ 2 روز میں لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ان کی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے دبئی فرار ہونے والے ملزم مبینہ انوسٹر محمد اویس اور پراپرٹی ڈیلر ممتاز حسین کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت سے ملزمہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت ملنے پر اس کیس میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی جن کے بارے ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :