فراڈ‘ دھوکہ‘ منی لانڈرنگ ،ایگزیکٹ کے شعیب شیخ،اہلیہ سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج ،17ملزمان کو حراست میں لے لیا،مقدمہ ایگزیکٹ آفس سے دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر درج کیا گیا،ڈائریکٹر ایف آئی اے

پیر 8 جون 2015 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء) اسلام آباد ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ ان کی اہلیہ عائشہ شیخ‘ وقاص عتیق سمیت 21 افراد کے خلاف دھوکہ اور منی لانڈرنگ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا’ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر انعام غنی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں ملوث سترہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ فراڈ‘ دھوکہ‘ منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ان کے خالف مقدمہ ایگزیکٹ آفس سے دستیاب دستاویزات کی بنیاد پر درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھوکہ میں جعلی اسناد کی خرید و فروخت‘ عالمی اداروں سے جعلی الحاق سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :