وزیر اعلی پنجاب کا میٹروبس کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹروبس سروس رکھنے کا اعلان،مسافروں کی سہولت کے پیش نظر لوگوں کو سٹیشن تک پہنچانے کے لئے تین ماہ کے اندر فیڈر بس سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے جس کا کرایہ میٹروبس کے کرائے میں ہی شامل ہو گا ،میڈیا کو بریفنگ

پیر 8 جون 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کا نام تبدیل کر کے پاکستان میٹروبس سروس منصوبہ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر لوگوں کو سٹیشن تک پہنچانے کے لئے تین ماہ کے اندر فیڈر بس سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے جس کا کرایہ میٹروبس کے کرائے میں ہی شامل ہو گا جبکہ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ پمز کے سامنے والے سٹیشن کا نام سینٹورس نہیں بلکہ پمز سٹیشن ہے ۔

اتوار کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کے دورے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹروبس منصوبے سے جڑواں شہر حقیقی معنوں میں جڑواں ہو گئے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میٹروبس سروس صرف جڑواں شہروں کی عوام کا منصوبہ ہے یہ راولپنڈی اسلام آباد کا منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کا منصوبہ ہے لحاظہ آج سے اس منصوبے کو راولپنڈی اسلام آباد منصوبے کے بجائے پاکستان میٹروبس منصوبہ لکھا اور پڑھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے عوام کی سہولت کے لئے پاکستان میٹروبس سے منسلک ایک ذیلی منصوبہ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے حکومت دور دراز کے شہریوں کو میٹروبس سٹیشن تک پہنچانے کے لئے فیڈر بس سروس چلائے گی جو شہر کے مختلف علاقوں سے مسافروں کو سٹیشن تک لائے اور او اس کا کرایہ میٹروبس کے ٹکٹ میں ہی شامل ہو گا اور فیڈر سروس بسوں کا رنگ گرین ہو گا اور میٹروب س کی طرح یہ گاڑیاں بالکل نیو ہوں گی ۔

وزیر اعلی پنجاب نے میٹروبس انتظامیہ کو ہدیات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹی کے باوجود بھی میٹروبس سٹیشن پر ٹکٹ کے لئے لمبی قطاریں لگی تھی انتظامیہ تمام سٹیشن کا جائزہ لے کر جہاں ضرورت ہو اضافی ٹکٹ کاؤنٹر قائم کرے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ لینے کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میٹروبس روٹ پر سینٹورس کا نام کا کوئی سٹیشن نہیں ہے پمز کے سامنے والے سٹیشن کا نام پمز سٹیشن ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کرپشن کا قبرستان بنا ہوا تھا ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کیا تھا اور اس منصوبے پر دن رات محنت کر کے کرپشن کو کنٹرول کیا ہے میٹروبس منصوبہ دنیا کے تمام منصوبوں سے بہترین اور معیاری ہے اس کے معیار پر سمجھوتا نہیں ہو گا ۔

میٹروبس منصوبے سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہوئی ہیں خواہش ہے پاکستان کے چاروں صو بے ترقی کریں چاروں صوبوں کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی منصوب ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میٹروبس سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں جیسے تین روز میں ایک لاکھ 24 ہزار افراد نے سفر کیا ابتدائی طور پر 68 بسیں چلائی جا رہی ہیں مزید ضرورت پڑی تو بسوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی ۔

وزیر اعلی پنجاب نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ یہ منصوبہ صرف پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ مزدوروں کستان ڈاکٹرز سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملکیت ہے اس کی اب حفاظت کی ذمہ داری بھی عوام پر ہے یہ امراء کے لئے نہین بلکہ صرف غرباء کی سہولت کے لئے بنایاگیا ہے وزیر اعلی نے میٹروبس اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی رہنمائی کے لئے اشتہارات کے ذریعے مہم چلائی جائے اور عوام کو سفر سے متعلق آگاہی دی جائے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، چیئرمین پروجیکٹ حنیف عباسی ، ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چودھری ، ضیاء اللہ شاہ ، کمشنر را ولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر سیاسی قائدین اور اعلی حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :