کینیڈا:بم حملے کی منصوبہ بندی،پاکستانی شہری کی بیدخلی کاحکم،جہاں زیب ملک نے ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ اور تجارتی عمارتوں پر بم حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ،کینیڈین امیگریشن بورڈ

اتوار 7 جون 2015 09:48

اوٹاوا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء )کینیڈا میں حکومت نے ایک پاکستانی کوبم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں ملک سے بے دخل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

کینیڈین امیگریشن بورڈ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری جہاں زیب ملک نے ٹورنٹو میں امریکی قونصلیٹ اور تجارتی عمارتوں پر بم حملے کی منصوبہ بندی کی۔ وہ ایک انڈر کور ایجنٹ کو بھی اپنی جہادی سازش میں شامل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ فیصلے کے مطابق وہ کینیڈا سے بیدخلی تک پولیس کی تحویل میں رہے گا۔ جہاں زیب ملک 2004 ء میں بطور طالب علم کینیڈا آیا اور 5سال بعد اسے مستقل رہائش کا اجازت نامہ مل گیا تھا۔ اْسے مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔