سی پی پی اے کی نیپرا سے بجلی ایک روپیہ پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست، نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر سماعت کل کریگا

اتوار 7 جون 2015 09:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کر دی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست اپریل کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت چھ روپے تیس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اپریل میں سات روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصول کیے گئے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کل آٹھ جون بروز پیر کو اسلام آباد میں کریگا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی نیپرا نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :