مقبوضہ کشمیر، بارہمولہ میں تحریک طالبان کے پوسٹرز چسپاں،ٹیلیکام کمپنیوں،پٹرول پمپس،کیبل آپریٹرز اور شراب کی دکانوں پرحملوں کی دھمکی

اتوار 7 جون 2015 09:48

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پہلی بار تحریک طالبان کے پوسٹرچسپاں کردئیے گئے،جن پر ٹیلیکام کمپنیوں،پٹرول پمپوں،کیبل آپریٹروں اور شراب فروخت کرنے والی دکانوں پر حملوں کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں تحریک طالبان کے نام سے چسپاں کئے گئے پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپ کے مالکان فوجی اور پولیس گاڑیوں کو دوبارہ ایندھن فراہم نہ کریں،پوسٹرز میں بھارتی شوز ٹیلی کاسٹ کرنیوالے کیبل آپریٹرز اور شراب فر وخت کرنے والی دکانوں کو بھی فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان پر حملے کئے جائیں گے۔

پوسٹرز میں غیر کشمیری مزدوروں کو ملازمت دینے والی کمپنیوں کو اور رہائیشیوں کو بھی حملے بارے خبردار کیا گیا ہے