سپریم کورٹ،تحریک انصاف کے استعفوں کے خلاف دی گئی درخواست سماعت کے لیے منظور،فریقین کواطلاعاتی نوٹس جاری

اتوار 7 جون 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء )سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے خلاف دی گئی درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے اسے گیارہ جون کوسماعت کے لیے مقررکردیاہے اورفریقین کواطلاعاتی نوٹس جاری کردیے ہیں ن لیگ کے ظفرعلی شاہ نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے درخواست دائرکی تھی جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں جسٹس دوست محمدخان درخواست کی سماعت کریں گے درخواست گزار نے موقف اختیار کیاتھاکہ پی ٹی آئی استعفوں کے بعداسمبلی میں جاناغیر آئینی اورغیر قانونی ہے ان کے استعفے منظورشدہ قرار دیے جائیں جس پر سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی اورفریقین کونوٹس جاری کیے ہیں ۔