”سرگودھا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام“،خود کش جیکٹ پھٹنے سے2 دہشت گرد ہلاک،2 راہگیر زخمی،مشکوک شخص گرفتار،حملہ آوروں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے،یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی،علاقے میں شدید خوف و ہراس ،حملہ آوروں کی عمریں30 سال تک تھیں،جیکٹ باندھتے ہوئے لڑ پڑے اس دوران جیکٹ پھٹ گئی،عینی شاہدین

اتوار 7 جون 2015 09:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)سرگودھا میں دہشت گردوں کی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے،خیام آباد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرخودکش جیکٹ پھٹنے سے 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 راہگیر زخمی ہوگئے ،یونیورسٹی میں بھگدڑ اور علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز سرگودھا کے پوش علاقے خیام آباد میں یونیورسٹی روڈ پر 2 خود کش حملہ آوردہشت گردی کرنے کیلئے اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہے تھے کہ اس دوران ایک خود کش حملہ آور کی جیکٹ دھماکہ خیز مواد سے پھٹ گئی جس سے دونوں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے اورحملہ آوروں جسمانی اعضاء دور دور تک بکھر گئے،دھماکے بعد یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں سرگودھا سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک خود کش جیکٹ برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے۔انٹیلی جنس اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق 2 خود کش حملہ آوروں کی عمریں28 سے30 سال کی تھیں جو ایک دوسرے کی خود کش جیکٹ جسم سے باندھ رہے تھے کہ اس دوران زور دھماکہ ہوگیا اور دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ایک اور عینی شاہدین نے بتایا کہ 2 خود کش حملہ آور آپس میں لڑے پڑے اور ہاتھاپائی کے دوران ایک خود کش حملہ آور کی جیکٹ پھٹ گئی جس سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :