اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کواتنے اختیارت د ینے سے وفاق کمزورہوگیا،پرویزمشرف ، پوری دنیامیں امت مسلمہ کوبہت سے مسائل درپیش ہیں ،برماکے مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہاہے ،پوری دنیااقوام متحدہ سمیت عرب لیگ اوراوآئی سی کاکوئی کردارنہیں رہا،اوآئی سی کی ازسرنوتنظیم ہونی چاہئے ،یہ تنظیم نہ ہونے کے برابرہے، ٹی وی انٹرویو

اتوار 7 جون 2015 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کواتنے اختیارت دیئے گئے ہیں کہ جس سے وفاق کمزورہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں امت مسلمہ کوبہت سے مسائل درپیش ہیں ،برماکے مسلمانوں کاقتل عام کیاجارہاہے ،پوری دنیااقوام متحدہ سمیت عرب لیگ اوراوآئی سی کاکوئی کردارنہیں رہا،اوآئی سی کی ازسرنوتنظیم ہونی چاہئے ،یہ تنظیم نہ ہونے کے برابرہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے ہم سے زیادہ مسائل اورہم سے زیادہ کمزوریاں موجودہیں جبکہ ہمارے پاس لیڈرشپ اورخوداعتمادی نہیں ہے ،پاکستان اوربھارت میں پس پردہ لڑائیاں ہوتی ہی ،بھارت کی جانب سے پاکستان کودھمکیاں دینااورپاکستان کے معاملات میں بے جامداخلت جاری رکھناان کیلئے مشکلات کاباعث بن سکتاہے ۔پاکستان کمزورنہیں ہے بلکہ خامیاں موجودہیں ہم ایک ایٹمی قوت اورمضبوط فورسزکے مالک ہیں ہم اپنی حفاظت خودجانتے ہیں

متعلقہ عنوان :