پشاور، حکمران اتحاد میں دوریاں، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے نتائج رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئی

اتوار 7 جون 2015 09:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) خیبرپختونخواہ میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں دوریاں پیدا ہوگئیں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات کے نتائج رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئی جماعت اسلامی نے صوبائی الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونی ہے لہذا انتخابات کے نتائج روکے جائیں اور انتخابات دوبارہ کرائے جائیں اور نتائج کا اعلان کیا جائے۔