شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 7 جون 2015 09:34

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل شوال زویہ سید گئی کے علاقے میں جاسوسی طیارے نے ایک بار پھر 2 میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں 10 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جبکہ افغان طالبان کے ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔