شہداء کے ورثاء کے لیے حکومت کی جانب سے شاندار اعلان،حکومت کی جانب سے شہداء کی بیواؤں کا 10 لاکھ روپے کا قرض حکومت ادا کرے گی، وزیر خزانہ

ہفتہ 6 جون 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے سال 2015/16 ء کے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہداء کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کی جانب سے بجٹ تقریر میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہداء کی بیواؤں کا 10 لاکھ روپے کا قرض حکومت ادا کرے گی۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے بے آسرا نہیں چھوڑا جائے گا ااور حکومت کی جانب سے ان کے لیے خصوصی طور پر قرض ادا کیا جائے گا۔ بیواؤں کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جائے گی۔