خیبرپختونخواہ میں نئے صنعتی یونٹس 5 سال ٹیکس نہیں دیں گے : اسحاق ڈار

ہفتہ 6 جون 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں 5 سال تک کے لیے نئے صنعتی یونٹس کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سال 2015/16 ء کا بجٹ پیش کیا یا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کہ خیبرپختونخواہ میں تمام نئے لگنے والے صنعتی یونٹس کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے دی گئی یہ چھوٹ سال 2018 ء تک لاگو رہے گی۔

متعلقہ عنوان :