شمالی وزیرستان :فضائی کارروائی ،8 دہشت گرد ہلاک،3 زخمی ،متعدد ٹھکانے تباہ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ہے

ہفتہ 6 جون 2015 09:06

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ،جیٹ طیاروں کی بمباری سے 8 دہشت گرد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور لدھا میں خفیہ ٹھکانوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جیٹ طیاروں کی مدد سے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں8 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق زخمی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے جو خفیہ ٹھکانوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کررہے تھے۔