پیدائشی میں بھارتی شہری نہیں ، پاسپورٹ کے لئے بنا ہوں ، سید علی گیلانی ،پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے لوازمات پورا کرنا مجبوری تھی ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 6 جون 2015 09:06

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ” گ “ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وہ پیدائشی نہیں بلکہ صرف پاسپورٹ کے لئے بھارتی شہری ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاسپورٹ حکام کے سامنے اپنی پیشی کے دوران سید علی گیلانی نے کہا کہ یہ ان کی مجبوری ہے کہ بھارتی پاسپورٹ کے بغیر وہ سفر نہیں کر سکتے اس لئے انہوں نے یہاں آنا قبول کیا ۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ حکام کے سامنے پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ میں پیدائشی بھارتی نہیں ہوں بلکہ یہ میری مجبوری ہیق کہ میں پاسپورٹ کے لئے بھارتی بنا ہوں ۔سید علی گیلانی ہنے کہاکہ پاسپورٹ آفس میں اپنا بائیو میٹرک ڈیٹا ، فنگر پرنٹس اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کروائیں ۔ واضح رہے سید علی گیلانی سعودی عرب میں اپنی بیمار بیٹی کو دیکھنے کے لئے جانے کے خواہاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :