کراچی،جعلی ڈگری اسکینڈل ، ایگزیکٹ کا ڈیٹا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے ماہرین کے بیانات ریکارڈ

ہفتہ 6 جون 2015 09:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)جعلی ڈگری اسکینڈل میں تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا ڈیٹا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے ماہرین کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کا ڈیٹا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے 18 ماہرین کے بیانات قلمبند کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام افراد نیٹ ورک چلانے میں مہارت رکھتے تھے۔ ماہرین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد انہیں مقدمے میں گواہ کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ کمپیوٹر نیٹ ورک کے ماہرین نے ایگزیکٹ کے تمام نیٹ ورک کے بارے میں بھی ایف آئی اے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام اسے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔