اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری کا نام تبدیل کرکے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری رکھ دیا

جمعہ 5 جون 2015 08:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک چین اقتصادی راہداری کا نام تبدیل کرکے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری رکھ دیا اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ جس طرح سی پیک اوپیک کی تنظیم ہے اسی طرح سی پیک کی اصطلاح سے چین پاکستان اقتصادی راہداری بنتا ہے اور میں نے یہ نام چینی وفد کے سامنے بھی رکھا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے ۔