پاک فضائیہ کے سربراہ کا چین کی شین یانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کا دورہ، J-31 سٹیلتھ ائیر کرافٹ کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 5 جون 2015 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے شین یانگ میں واقع شین یانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کی آمد پر ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائینہ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈینٹ مسٹر لی یو وائی نے انکا استقبال کیا۔ جہاں انہیں J-31 سٹیلتھ ائیر کرافٹ کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ائیر چیف نے اس جدید ترین طیارے کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے اس ففتھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری پر چینی انجنیئرز کی صلاحیتوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :