وفاقی حکومت ایک ہفتے کے اندر بول کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دھانی کرادی ، مالکان نے اپنے نمائندے نہ بھجوائے تو یک طرفہ طور پر ویج ایوارڈ کا اعلان کردیا جائے گا ، یقین دہانیوں کے بعد پی ایف یو جے نے جوائنٹ سیشن اور میٹروبس کی افتتاحی تقریب کے مقام پر احتجاجی مظاہروں کی کال موخر کردی

جمعہ 5 جون 2015 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بول ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرا دی جائے گی اور اگر مالکان نے اپنے نمائندے نہ بھجوائے تو یک طرفہ طور پر ویج ایوارڈ کا اعلان کردیا جائے گا ان یقین دہانیوں کے بعد پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اورسیکرٹری خورشید عباسی کی جانب سے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن اور میٹروبس کی افتتاحی تقریب کے مقام پر احتجاجی مظاہروں کی دی گئی کال موخر کردی گئی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بول ٹی وی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو بند کرانے اور آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل میں تاخیر کے خلاف گزشتہ روز مذکورہ احتجاجی مظاہروں کی کال دی ہوئی تھی مگر پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب صحافیوں اور ان کی فیملیز کی احتجاجی ریلی شروع ہونے سے چند منٹ قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور پی آئی او راؤ تحسین کے ہمراہ نیشنل پریس کلب پہنچ گئے اور انہوں نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کے بجائے بات چیت کریں ہم آپ کے مطالبات منظور کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر این پی سی میں احتجاجی جلسہ کیاگیا جس سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرو یز رشید نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ پی ایف یو جے نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام اور آزادی اظہار رائے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ہمیں بول ٹی وی کے ورکرز کا احساس ہے اور ہم ان کے ساتھ اور ناانصافی نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ہم”بول“ کے ورکرز کے چولہے بجھنے نہیں دینگے چنانچہ پی ایف یو جے کے مطالبہ پر ہم نے اپنی لیگل ٹیم سے رائے لی ہے اور ایک ہفتے کے اندر اندر بول کے تمام ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا بندوبست کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بول کے دیگر مسائل پر ہم صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اوران کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کرکے مسائل حل کرینگے، انہوں نے کہا کہ میں بھی یہ تسلیم کرتا ہوں کہ آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل میں بہت تاخیر ہوچکی ہے اور اس کی ذمہ داری میڈیا مالکان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے باوجود بار بار کہنے کے اپنے چھ نام نہیں دئیے مگر اب میں وعدہ کرتا ہوں کہ آخری بار اخبارات کے مالکان کو نام بھجوانے کیلئے تحریری طور پر کہوں گا اگر انہوں نے اب بھی نام نہ بھجوائے تو حکومت یک طرفہ طور پر ویج ایوارڈ کا اعلان کر دے گی، اب میری اپیل ہے کہ پی ایف یو جے بھی مظاہروں کی کال واپس لے لیں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حق سچ کی خاطر جدوجہد کی ماضی میں جیو اور اے آئی وائی کو بند کیاگیا تو ہم نے تب بھی اسی ہی طرح جدوجہد کی تھی جس طرح آج بول ٹی وی کیلئے کررہے ہیں ہمار ا نظریہ نہایت واضح ہے جو سب کیلئے یکساں ہے انہوں نے کہا کہ ہم بول ٹی وی کے ورکرز کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات پر توجہ دیتے ہوئے منظور کیا ہم پرویز رشید کی یقین دہانی پر آج پارلیمنٹ ہاؤس او ر میٹروبس کی افتتاحی تقریب پر مظاہروں کی کال کو موخرکرتے ہیں احتجاجی جلسہ سے اپینک کے مرکزی سیکرٹری اکرام بخاری صدر این پی سی شہریار خان، صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی، جنرل سیکرٹری بلال ڈار، صدر اے پی پی ،ممبر ایف ای سی قربان ستی، مشتاق منہاس، ابراہیم راجہ، صدیق غضنفر، عابد عباسی، بشیر عثمانی، شہزاد علی اکبر نے بھی خطاب کیا