زرداری کرپشن جبکہ نوازشریف کمیشن کھانے کے جرم میں جیل جائیں گے ،شیخ رشید،الیکشن کیلئے گلگت بلتستان میں بڑے بڑے چورآئے ہیں جوآپس میں فسٹ کزن ہیں ،ان کاآپس میں اتحادہے،سابق صدرزرداری نے سازش کے تحت بے نظیرسے شادی کی تھی ، پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب

جمعہ 5 جون 2015 08:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ زرداری کرپشن جبکہ نوازشریف کمیشن کھانے کے جرم میں جیل جائیں گے ،الیکشن کیلئے گلگت بلتستان میں بڑے بڑے چورآئے ہیں جوآپس میں فسٹ کزن ہیں ،ان کاآپس میں اتحادہے،سابق صدرزرداری نے سازش کے تحت بے نظیرسے شادی کی تھی ۔ پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکاکہ ظالم اورمظلوم چوراورچوکیداراورقاتل اورمقتول کے درمیان جنگ شروع ہوجائے ،مجھے سیاست سے مذہب کی حدتک عشق ہے ،مجھ پرکئی حملے ہوئے بچ گیاہوں اورآٹھ لاشوں کووصول کرچکاہوں ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8جون کوعمران خان کے نامزدکردہ امیدواروں کوکامیاب بنائیں ۔شیخ رشیدنے کہاکہ عمران خان عوام کی امیدکانام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے لارڈماوٴنٹ بیٹن سے نہیں قوت بازوسے آزادی حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے عوام آٹے کیلئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اعلان کردہ 45ارب روپے جی بی کودیں پی ٹی آئی کے امیدواروں کودستبردارکروادوں گااس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماغلام سرورخان اورحلقہ دوگلگت کے امیدوارفتح اللہ نے بھی پرجوش تقاریرکرکے عوام سے دادحاصل کی جلسہ میں نظم وضبط اورسیکورٹی قابل تحسین نہیں تھی اورلوگوں کی شرکت بھی توقع سے کم نظرآئی