ملک میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے،جنرل راحیل شریف،گھبرانے کی ضرورت نہیں،بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،آرمی چیف کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعہ 5 جون 2015 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 جون۔2015ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ،مسلح افواج بھارت کی جانب سے ہر جارحیت کا جواب دینا جانتی ہے ،گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے صدر کے مشترکہ اجلاس کے خطاب کے بعدسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے صدر ممنون حسین کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بھارت کی جانب سے ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں،بھارت کی جارحیت پر مسلح افواج خاموش نہیں رہے گی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتری آئی ہے اور مسلح افواج مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور جلد ملک میں امن بحال ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :