اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے والے شکست سے دوچار ہونگے،چوہدری نثار ، ملک دشمن عناصر کے لیے پاک سر زمین پر رہنا مشکل ہے ،بیان

جمعرات 4 جون 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو روکنے والے شکست و ریخت سے دوچار ہونگے اور پوری دنیا پر سے انکے چہروں سے نقاب بھی اٹھ جائیگا۔بھارت راہداری منصوبہ کو روکنے کی بات کر کے دنیاکے سامنے رسوا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزا یک بیان میں کیا ،وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اس وقت عوام کی خواہشات کے عین مطابق دہشت گردوں سے بنرد ازما ہے اور پاکستانی قوم کو شکست پسند ہی نہیں ہے قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی فوج کے ساتھ ساتھ ہے اب ملک دشمن عناصر کے لیے پاک سر زمین پر رہنا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہابھارتی وزیر دفاع کا بیان اپنے عزائم عیاں کر گیا مگر پاکستان مستحکم سے مستحکم ہو گا۔