کراچی ، حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس کا چھاپہ ” را“ کا ایجنٹ اور دو خواتین سمیت 5 بھارتی شہری گرفتار

جمعرات 4 جون 2015 08:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے چھاپہ مار کر ”را “کے ایجنٹ اور دو خواتین سمیت 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔سٹی اسٹیشن ، یونیوسٹی روڈ ، کورنگی اور سندھ سیکٹریٹ کے قریب حساس ادارے اور اسپیشل برانچ پولیس نے کارروائی کر کے را کے ایجنٹ اور 2 خواتین سمیت 5 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار را کے ایجنٹ کی 4 ماہ سے نگرانی جاری تھی۔ گرفتار خواتین کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے ہے۔ گرفتار ملزموں سے پاسپورٹ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزموں سے پاکستانی شناختی کارڈز بھی ملے ہیں۔ شناختی کارڈز کو نادرا سے چیک کروایا جا رہا ہے۔ گرفتار دیگر 4 بھارتی شہریوں سے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار پانچوں بھارتی شہریوں کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :