ایگزیکٹ ، بول کے ملازمین پریشان نہ ہوں جلد میدان میں ہو نگے،شعیب شیخ، مورال بلند ہے،تحقیقاتی ادارے سے تعاون کر رہا ہوں،کوئی غلط کام نہیں کیا جس سے شرمندہ ہوں، تنخواہیں نہ ملنے سے پریشان نہ ہوںآ پ کی دعاؤں سے مسائل ختم ہوجائیں گے،اہلیہ کے ذریعے پیغام

جمعرات 4 جون 2015 08:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 جون۔2015ء)ایگزیکٹ کمپنی کے مالک نے ایف آئی اے حراست سے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ایگزیکٹ اور بول کے ملازمین پریشان نہ ہوں بہت جلد سرخرو ہو کر پھر سے میدان میں ہو نگے ،جانتا ہوں تنخواہیں اور فیول کارڈ نہ ملنے کے باعث پریشانی ہوگی لیکن آپ لوگوں کی دعاؤں سے سب مسائل ختم ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ عائشہ شعیب سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے اپنے شوہر کا پیغام ایک ویڈیو میں تبدیل کر کے ملازمین کو بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شعیب شیخ نے کہا کہ انکا مورال بلند ہے اور وہ تحقیقاتی ادارے سے تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا جس سے وہ شرمندہ ہوں پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہمیشہ اپنے ملکی بھائیوں کے روزگار اور انکے مستقبل کے لیے ہی سوچاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ ایگزیکٹ اور بول کے ملازمین بہت پریشان ہیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ انکی پریشانی بہت جلد خوشیوں میں تبدیل کر دوں گا ایسے وقت ہر انسان پر آتے ہیں اور مجھے اپنے رب تعالیٰ سے بھر پور امید ہے کہ وہ سرخرو ہوکر لوٹیں گے دوسری جانب اپ لوگوں کا ثابت قدم رہنا میرے حوصلے مزید بڑھا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :