ایان علی رمضان میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو سحری اور افطاری کرانے کی خواہاں ، جیل حکام آج اس معاملے پر ماڈل سے ملاقات کریں گے ،ذرائع

بدھ 3 جون 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)خوبرو ماڈل ایان علی نے رمضان المبارک میں جیل بھر کے قیدیوں اور حوالاتیوں کو سحری اور افطاری کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،اس حوالے سے جتنے بھی اخراجات بنتے ہیں اس کا تخمینہ لگا کر انہیں دے دیا جائے تو وہ رقم کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جیل حکام کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں چاہتی ہیں کہ اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں،حوالاتیوں کو سحری اور افطاری فراہم کریں،وہ اور تو کچھ نہیں کرسکتی کم از کم اتنی نیکی تو کی ہی جاسکتی ہے،تاہم جیل حکام نے اس بارے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جیل حکام آج بدھ کو مذکورہ بالا معاملے پر ماڈل ایان علی سے ملاقات کریں گے

متعلقہ عنوان :