قطرسے ایل این جی کامعاہدہ قوم کے سامنے لایاجائیگا،شاہدخاقان عباسی ،بجلی کوایل این جی پرمنتقل کرنے سے قیمتیں آدھی ہوجائیں گی،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 3 جون 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ قطرسے ایل این جی کامعاہدہ قوم کے سامنے لایاجائیگا،بجلی کوایل این جی پرمنتقل کرنے سے قیمتیں آدھی ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ایل این جی کی قیمت11.50ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوتھی ڈیزل کی قیمت اس سے دگناتھااگربجلی کوایل این جی پرمنتقل کیاتوبجلی کی قیمت آدھی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ قطرسے ایل این جی کی ڈیل جب بھی سائن ہوگی وہ عوام کے سامنے لائی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دس سال میں سابقہ حکومتوں نے کوشش کی لیکن ایل این جی نہیں لاسکے ہم نے بیس ماہ میں ٹرمینل لگادیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہدہیں

متعلقہ عنوان :