پاکستان میں دہشتگردی میں ” را“ ملوث ،پاکستان امن اورخوشحالی کی جانب گامزن ہے ، طارق فاطمی،ملک میں امن وامان مستحکم ہوتوخارجہ پالیسی مستحکم ہوسکتی ہے،اقتصادی راہداری منصوبہ کسی کے خلاف نہیں ،پورے خطے کو یکساں فائدہ پہنچے گا، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 3 جون 2015 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورطارق فاطمی نے کہاہے کہ بھارتی ایجنسی ” را“پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے ،پاکستان امن اورخوشحالی کی جانب گامزن ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق فاطمی کاکہناتھاکہ ملک میں امن وامان مستحکم ہوتوخارجہ پالیسی مستحکم ہوسکتی ہے ،پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

دنیابھرمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کوسراہاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھارت کے خفیہ اداروں کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہونے کاکوئی پہلااورانوکھاواقعہ نہیں ہے ،پاکستان میں بھارت کی مداخلت اوردہشتگردی کی معاونت کی بھی لسٹ موجودہے ،ملک کی قیادت نے بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ بلوچستان میں مداخلت کے حوالے سے شواہد پیش کئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مسائل گھمبیرہوچکے ہیں اس سے نکلنے کی ضرورت ہے لیکن ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ بھارت پاکستان کوکیوں خوشحال ملک دیکھنانہیں چاہتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک اقتصادی منصوبہ ہے، یہ کسی کے خلاف نہیں ہے اس سے پورے خطے کویکساں طورپرفائدہ پہنچے گاجبکہ بھارتی موٴقف سے ظاہرہوگیاکہ انہیں پاکستان کی ترقی پسندنہیں ہے ،اس حوالے سے چین کے دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان دیاتھاکہ راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ ہے اس سے کسی بھی ملک کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت ان باتوں سے آگے نہیں بڑھ پارہاوہ ہرمعاملے کوتعصب کی نظرسے دیکھتاہے کیااس سے نکل نہیں سکتاہمیں اپنے مسائل اورعوام کی بہبودپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات مزیدخوشگوارہورہے ہیں اس کے ساتھ تعلقات اقتصادی طورپرآگے بڑھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمسائیہ ممالک افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہاکہ پاک افغان تعلقات پچھلے نوسالوں کی نسبت بہت خوشگوارہوچکے ہیں ۔

وزیراعظم نوازشریف کے بارہ مئی کے دورے کے بعددونوں ممالک کی قیادت ایک صفحے پرآئے ہوئے ہیں ۔دونوں کے مابین باہمی اعتمادفقدان پیداہوچکاہے جبکہ ایسے عناصرموجودہیں جووہ نہیں چاہتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خوشگواررہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات مستحکم ہورہے ہیں ،پچھلے چند سالوں کی نسبت اب تعلقات میں استحکام آرہاہے ،امریکی صدراوبامااوروزیراعظم نوازشریف کی اکثرفون پربات چیت ہوتی رہتی ہے ،پاک افغان ڈائیلاگ میں امریکہ کاکردارہے

متعلقہ عنوان :