خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، دھاندلی کی شکایات ، تنازعات کے حل کیلئے الیکشن ٹریبونل کے قیام کااعلان ، تمام شکایت کنندگان کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کا مشورہ

بدھ 3 جون 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات اور تنازعات کے حل کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کااعلان کر دیا ہے ،انتخابی شکایات کے حوالے سے تمام شکایت کنندگان کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے شکایات کے ازالے کیلئے الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو الیکشن کے سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد فوراً قائم کئے جائیں گے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بڑی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں 100کے قریب الیکشن ٹریبونل قائم کئے جائیں گے جو مقررہ مدت کے اندر اندر تمام شکایتوں کا جائزہ لیکر ان پر فیصلہ کرے گی الیکشن ٹریبونل کی تشکیل کیلئے الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے رابطہ کیا ہے ۔