پاکستان گلگت بلتستان پر جابرانہ اور غیر قانونی تسلط پر کیمو فلاج کیلئے کوشاں ہے‘ بھارت،دنیا جانتی ہے یہ جموں و کشمیر کا حصہ اور بھارت کا اٹوٹ انگ ہے‘ وزیر مملکت امور خارجہ ویکاس سواروپ

بدھ 3 جون 2015 08:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) بھارت نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں آنیوالے عام انتخابات کے انعقاد پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اس خطے پر غیر قانونی اور جابرانہ تسلط قائم کرنے کی کوشش ہے جو کہ اٹوٹ انگ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور ویکاس سواروپ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیپوزیشن بارے سب آگاہ ہیں کہ جموں و کشمیر جس میں گلگت اور بلتستان خطے بھی شامل ہیں بھارت کا اٹوٹ انگ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آٹھ جون کو گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد پاکستان کی خطے پر غیر قانونی اور جابرانہ تسلط پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اک گلگت بلستان کے عوام کو سیاسی حقوق نہ دینا اور ان علاقوں کو اپنی سرحد میں ضم کرنے کی مسلسل کوشش باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ جو کہ گلگت بلتستان کے گورنر بھی ہیں اپنے لئے بولتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ حال ہی میں پاکستان کے غیر قانونی تسلط کی وجہ سے یہ خطہ فرقہ وارانہ کشیدگی‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :