جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رکھا جائے،کسی سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے، آصف زرداری،آئی جی سندھ کی آصف زرداری و بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،صوبے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن پر بالعموم اور کراچی آپریشن پر خصوصاً بریفنگ

بدھ 3 جون 2015 08:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے منگل کو بلاول ہاوس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو صوبے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر بالعموم اور کراچی آپریشن کے حوالے سے خصوصاً بریفنگ دی۔انہوں نے دونوں شخصیات کو سانحہ صفورا گوٹھ اور دیگر ہائی پروفائل مقدمات میں پیشرفت سے بھی آگاہی کیا سابق صدر نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رکھا جائے اور کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے