بلدیاتی الیکشن، پرویز رشید کی عمران خان کیلئے تین شرائط

بدھ 3 جون 2015 08:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کرانے میں سنجیدہ ہیں تو تین شرائط پوری کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ انکی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے پہلی شرط یہ ہے کہ الیکشن میں سرکاری مشینری استعمال کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیاجائے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ انتخابی نتائج چوری کرنے والوں کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ نہ دیئے جائیں جبکہ مرضی کے نتائج حاصل کرنے والے چار کے ٹولے کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔