نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان، کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا، قیمت میں کمی سینٹرل پاور سپلائی کمپنی کی درخواست پر کی گئی ،کمی سے صارفین کو 13 ارب کا ریلیف ملے گا ، حکا م

بدھ 3 جون 2015 08:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سینٹرل پاور سپلائی کمپنی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا نے کے الیکٹرک کمپنی کے صارفین کے علاوہ ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔

نیز حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سینٹرل پاور سپلائی کمپنی کی درخواست پر کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی سے ملک بھر کے بجلی صارفین کو 13 ارب کا ریلیف ملے گا جبکہ قیمت میں کمی کا ریلیف جون کے ماہانہ بلوں میں دیدیا جائے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین پر ہو گا اور اس کے علاوہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :