بلاول بھٹوکاوطن واپسی کے ساتھ ہی کراچی میں پانی بحران کانوٹس ،آج اہم اجلاس طلب کرلیا

منگل 2 جون 2015 09:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 جون۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وطن واپس آتے ہی کراچی شہرمیں پانی کے بحران کاسخت نوٹس لیتے ہوئے آج منگل کواہم اجلاس طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں سابق صدراورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری ،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ ،صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اورمحکمہ بلدیات وواٹربورڈکے حکام شریک ہوں گے ۔اجلا س میں شہرمیں پائے جانے والے سنگین پانی بحران اوراس کے حل کیلئے اقدامات کاجائزہ لیاجائیگا۔واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری گزشتہ روزہی طویل عرصے کے بعدوطن واپس آئے ہیں

متعلقہ عنوان :