الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدنظمی بارے مفصل رپورٹ کی تیا ری شروع کر دی

پیر 1 جون 2015 08:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں کی جانے والی بدنظمی اور دیگر معاملات بارے مفصل رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی‘ ان بدنظیموں پر پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں اعادہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان نے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کو الیکشن کمیشن کے لئے ایک تجربہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر معاملات پر رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اخراجات کی تفصیل‘ سیکیورٹی کی صورتحال‘ سیاسی جماعتوں کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ردعمل‘ اسلحہ کا استعمال و نمائش‘ دھمکیوں‘ حملوں اور دیگر معاملات شامل ہیں۔