ایگزیکٹ سے متعلق تفتیش 17دن میں مکمل کر کے عدالت میں پیش کریں گے،ایف آئی اے کی فرانزک ٹیمیں ایگزیکٹ کے آفس سے ملنے والے ڈیٹا کا فرانزک ٹیسٹ کررہی ہیں؛ڈی جی ایف آئی ا ے سندھ شاہد حیات، میڈیا کوئی بھی خبر دینے سے پہلے ایف آئی اے سے تصدیق کرے، اس کیس کے حوالے سے روزانہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی؛پریس کانفرنس

پیر 1 جون 2015 08:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء)ڈی جی ایف آئی ا ے سندھ شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ سے متعلق 17دن میں تفتیش مکمل کر کے عدالت میں پیش کریں گے،ایف آئی اے کی فرانزک ٹیمیں ایگزیکٹ کے آفس سے ملنے والے ڈیٹا کا فرانزک ٹیسٹ کررہی ہے ، میڈیا کوئی بھی خبر دینے سے پہلے ایف آئی اے سے تصدیق کرے، غلط خبریں نشر ہونے کے خدشات کے پیش نظر اب اس کیس کے حوالے سے روزانہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے مزید کہا کہ ایگزٹ کے خلاف تحقیقات سترہ روز کے اندر مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنا مواد ہے کہ اسے عدالت میں پیش کرکے ثابت کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ دفاتر سے ملنے والے مواد کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے اور فارنزک ٹیم نے کافی حد تک کام ختم کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کیسے بنتی تھی، ان کا ڈومین کیسے خریدی جاتی تھی، ان کا نام کیسے بنایا جاتا تھا، ادائیگیاں کیسے ہوتی تھیں اور ہوسٹنگ کیسے کی جاتی تھی جیسا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے، جبکہ کمپنی نے اپنا انٹرنل ای میل سسٹم بھی بنایا ہوا تھا اس کا ڈیٹا بھی ہمارے پاس آگیا ہے تاہم ابھی بھی کافی ڈیٹا موجود ہے جس پر کام ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس عمارت میں ڈگریاں پرنٹ کی جاتی تھیں وہ کرائے کی ہے، جس کا کرایہ نامہ ہمارے پاس موجود ہے۔شاہد حیات نے کہا کہ میڈیا کوئی بھی خبر دینے سے پہلے تصدیق کرے، اب اس کیس کے حوالے سے روزانہ شام کو پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :