ایگزیکٹ سی ای او شعیب شیخ کی ایف آئی اے تحویل میں طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ہسپتال منتقل

اتوار 31 مئی 2015 09:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی دوران حراست طبیعت خراب ہوگئی، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جعلی ڈگری اسکینڈل میں ایف آئی اے کی حراست میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں کارڈیو منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کے کچھ ٹیسٹ کرائے جائیں گے جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

(جاری ہے)

شعیب شیخ کو نیویارک ٹائمز کی سنسنی خیز خبر میں جعلی ڈگری اسکینڈل کے انکشافات کے بعد گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ مقامی عدالت نے ان کا 4 جون تک ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔واضح رہے کہ ایگزیکٹ کے تحت بول ٹی وی چینل کو بھی بندش کا سامنا ہے، ایگزیکٹ کیخلاف جعلی ڈگری سمیت ایف بی آر سے کسٹم کلیئرنس کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :