خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو فی الفورکالعدم قراردیا جائے،الطاف حسین کا مطالبہ

اتوار 31 مئی 2015 09:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو فی الفورکالعدم قراردیا جائے،غیرجانبدارمبصرین کی زیرنگرانی ازسرنوانتخابات کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں متعدد علاقوں میں خواتین کو ووٹنگ سے روکا گیا،خواتین کو ووٹنگ سے روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں نے معاہدہ کیا، جن میں پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،ن لیگ اور اے این پی شامل ہیں۔