سانحہ مستونگ کے ذمہ داران”را“ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،آئی ایس پی آر،سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،بیان

اتوار 31 مئی 2015 09:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)سانحہ مستونگ کے ذمہ داران”را“ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ مستونگ واقعے کے حوالے سے سیکورٹی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سول اور عسکری حکام نے شرکت کی،سول اور عسکری حکام نے متفقہ طور پر کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،سانحہ مستونگ واقعے کے ذمہ داران بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں