خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے ساتھ نیا پاکستان بن رہاہے،پرویزخٹک، نواز شریف کے ہوتے نیا پاکستان نہیں بن سکتا،خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن بنا دیا ہے امید ہے بڑے بڑے چور پکڑے جائیں گے، صوبے کا پیسہ صوبے کے خزانے میں ہے فنڈز سے متعلق الزامات درست نہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 30 مئی 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے ساتھ نیا پاکستان بن رہاہے۔ تنقید کرنے والوں کو یہ ہی نہیں پتا نیا پاکستان کیا ہے۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن بنا دیا ہے امید ہے بڑے بڑے چور پکڑے جائیں گے۔

بڑے لوگ کرپشن کا ثبوت نہیں چھوڑتے، صوبے کا پیسہ صوبے کے خزانے میں ہے فنڈز سے متعلق الزامات درست نہیں، چاہتا تو سارا پیسہ پشاور میں لگا دیتا وہ وزیراعلیٰ نہیں جو کسی ایک ضلع کی ترقی کروں انکھیں بند کرکے کسی کو پیسے نہیں دیتا، اربوں کا ترقیاتی کام کروڑوں میں مکمل کرایا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے ساتھ نیا پاکستان بن رہا ہے لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن کسی کو معلوم نہیں نیا پاکستان کیا ہے ہم نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کو بااختیار بنایا پٹواریوں کا ایک سسٹم دیا اب کوئی شخص آسانی سے پٹواری کو رشوت نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

ہم نے سکولوں کا نظام بہتر کیا اور ایک مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا صوبے کے سکولوں میں اساتذہ اکثر غیر حاضر رہتے تھے اب کوئی بھی استاد غیر حاضر نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور عمارتیں بنانے سے تبدیلی نہیں آئے گی اگر میں بھی میٹرو بس لگا دیتا تو لوگ کہتے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن میں وہ وزیراعلیٰ نہیں جو ایک ہی ضلع کی ترقی کروں میں چاہتا تو سارا پیسہ پشاور پرلگا دیتا لیکن میں نے پچاس ساٹھ کروڑ میں پشاور کی سڑکیں ٹھیک کردیں انہوں نے کہا کہ میں آنکھیں بند کر کے کشی کو پیسے نہیں دیتا خیبرپختونخواہ میں کوئی ترقیاتی کام ٹینڈر کے بغیر نہیں ہوتا میں نے اربون کا کام کروڑوں میں کردیا ہے فنڈز سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں ہمارا پیسہ اگر خرچ نہیں ہوا تو سرکاری خزانے میں موجود ہے کہیں اور گیا بھی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے نیا پاکستان کیسے بن سکتا ہے۔

ہم نے صوبے میں آزاد احتساب کمیشن بنایا ہے جومجھ سمیت کسی کا بھی احتساب کر سکتاہے۔ چیئرمین نیب وزیراعظم کے نیچے ہے تو وہ کس طرح وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا احتساب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کرپشن میں کون کون ملوث ہے بڑے لوگ چالاک ہوتے ہیں کرپشن کا ثبوت نہیں چھوڑتے تاہم پر امید ہوں کہ بڑے بڑے چور پکڑے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے کوئی روک نہیں سکتا میرے حلقے میں پہلے خواتین کے ووٹ نہیں ہوتے تھے میں نے 300 ووٹ خواتین کے بنوائے تھے آج پانچ ہزار سے زائد ووٹ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کام سے بڑے لوگ خوش نہیں صوبے کے عام لوگوں سے پوھیں کہ ہم نے ڈیلیور کیا کہ نہیں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم صوبے کی ضروریات سے زیادہ بجلی پیدا کررہے ہیں اور 700 سے 800 میگاواٹ کے مزید منصوبے بھی شروع کیے ہیں ہائیڈرل پاور منصوبے اتنی جلدی مکمل نہیں ہوتے 2018 ء تک ممکن نہیں کہ کوئی منصوبہ مکمل ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اضافی بجلی دوسرے صوبوں کو دے دی جاتی یہ اور پھر صوبے میں لوگ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ہم نے وفاق سے اپنا حق مانگا ہے یہ کسی وفاقی وزیر کی مرضی نہیں ہمارا حق ہے جو ہمیں دیا جائے۔