بول سے 22 سو خاندانوں کا مستقبل وابستہ ہے ‘حکومت مظلوموں کا ساتھ دے‘ سراج الحق

ہفتہ 30 مئی 2015 09:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بول نیوز کی بندش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بول نیوز سے 22 سو خاندانوں کا مستقبل وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت انہیں روزگار سے محروم نہ کرے بلکہ مظلوموں کا ساتھ دے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ پر فرد جرم ثابت ہونے تک از خود فیصلہ نہ کیا جائے اور نہ سزا دی جائے بلکہ عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بول نیوز سے وابستہ تمام ملازمین کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :