کراچی ، کسٹم انٹیلی جنس ٹیم کا بول کے مرکزی دفترپر چھاپہ، ملازمین کی مزاحمت ، تلخ کلامی ،سینئرآفیشلز کی مداخلت پر کسٹم انٹیلی جنس ٹیم کو دفتر میں داخلے کی اجازت ملی

ہفتہ 30 مئی 2015 09:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء)کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے بول میڈیا گروپ کے مرکزی دفترپر چھاپہ مارا ہے،کارروائی کیلئے کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم کو ملازمین کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم کارروائی کیلئے پہنچی تو بول ملازمین نے انہیں دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا، اس دوران کسٹم انٹیلی جنس کے اہلکاروں اورملازمین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی،تاہم بعد میں بول کے سینئرآفیشلز کی مداخلت پر کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم کو دفتر میں داخلے کی اجازت ملی، ڈپٹی ڈائریکٹرکسٹم انٹیلی جنس آصف مرغوب کی سربراہی میں ٹیم بول میڈیا گروپ کے دفتر میں کارروائی کررہی ہے،مان کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

(جاری ہے)

کسٹم انٹیلی جنس نے 25 مئی کوبول میڈیا گروپ کو نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس میں ادارے سے تین روز میں مختلف دستاویزات طلب کی گئی تھیں اورجس کی معیاد پوری ہونے پرکارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ بول ٹی وی کی مرکزی فنڈنگ ایگزیکٹ کررہی تھی جس کے سی ای او شعیب شیخ اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ جعلی ڈگریوں کے کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہے

متعلقہ عنوان :