دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کو آئندہ بجٹ میں خصوصی ریلیف دیا جائے گا ،اسحاق ڈار ، صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راہیں ہموار کی جائیں گی، خیبر پختونخوا چیمبر کے وفد سے ملاقات

ہفتہ 30 مئی 2015 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کو آئندہ بجٹ میں خصوصی ریلیف دیا جائے گا ،خیبر پختونخوا میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راہیں ہموار کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے د وران کیا وفد کی قیادت چیمبر کے صدر فواد اسحاق کر رہے تھے وفد میں سینٹر الیاس بلورحاجی اقبال خان افریدی مقصود انور پرویزعدیل رؤف اور دیگر اراکین شامل تھے اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحاق نے وفاقی وزیر خزانہ کو صوبے میں تاجر برادری کی حالت زار سے اگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جہاں ہزاروں مرد خواتین اور بچوں سے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے وہاں تاجر برادری کو بھی شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا صوبے میں سرمایہ کاری بے حد کم ہوگئی ہے انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کو خصوصی پیکیج فراہم کیا جائے اور ٹیکس میں ریلیف فراہم کیا جائے وفاقی وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرے گی اور اس سلسلے میں خیبر پختونخوا چیمبر کے ساتھ دوبارہ نشست کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :