بان کی مون کی دنیا بھر میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف ،جنیوا میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے زیر صدارت عالمی دن کے حوالے سے تقریب، قیام امن میں پاک فوج کے کردار اور جانیں قربان کرنے پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

ہفتہ 30 مئی 2015 09:08

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے دنیا بھر میں قیام امن کے حوالے سے پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنیوا میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کے زیر صدارت عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر دنیا بھر میں قیام امن کے حوالے سے پاکستانی فوج کے کردار اور جانیں قربان کرنے پر ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عالمی امن کے حوالے سے پاکستانی جوانوں کی قربانیوں کی تعریف کی پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی فوج نے قیامامن کیلئے 2014 ء کے دوران پانچ پاکستانی جوانون نے جان کی قربانیاں دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پانچ پاکستانی جوانون کی جان کی قربانی دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا‘ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ان ایوارڈون کو وصول کیا۔ ایوارڈ وصول کرنے والوں کے نام یہ ہیں نائب صوبیدار اسلم اختر‘ نذر عباس‘ حوالدار غلام نبی‘ ابرار‘ افتخارشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :