حکومت کا آئندہ بجٹ میں بجلی کے پچاس ہزار سے زائد بلز اور بزنس کلاس مسافروں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 30 مئی 2015 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2015ء) حکومت کا آئندہ بجٹ 2015-16 ء میں بجلی کے پچاس ہزار سے زائد آنے والے بلز اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کسی جانب سے اس اقدام کا خفیہ امراء کو ٹیس نیٹ میں لانے کیلئے کہا گیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات قبول کرلی ہیں اور آئندہ بجٹ 2015-16 ء میں پچاس ہزار سے زائد بجلی کے بلز اور بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں پر 7.5 فیصد وفد ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا حکومت کے اس اقدام سے ایف بی آر کا آئندہ سال ریونیو میں اضافہ متوقع ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2015 ء کیلئے 35 ہزار روپے کی حد مقرر کی تھی مگر کیبنٹ نے ایک لاکھ سے زائد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی اجازت دی تھی آئندہ مالی سال 2016 ء کیلئے 25 ہزار سے کم لانے کی استدعا کی تھی مگر وزیراعظم نے پچاس ہزار سے زائد پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا حکم دیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :