سانحہ ڈسکہ کے بعد پولیس افسران اوراہلکاروں کی سکروٹنی پر غور،کریمنل ریکارڈ رکھنے والے والی ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اہم تعیناتیوں سے ہٹائے جانے کا امکان

جمعہ 29 مئی 2015 08:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) سانحہ ڈسکہ کے بعد پولیس افسران اوراہلکاروں کی سکروٹنی پر غور ،کریمنل ریکارڈ رکھنے والے والی ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اہم تعیناتیوں سے ہٹائے جانے کا امکان ،باوثوق ذرائع کاکہنا ہے کہ پنجاب میں 4ایس پیز ،8ڈی ایس پیز اور53ایس ایچ اوز ایسے ہیں جو ماضی میں تین یا اس زیادہ سنگین مقدمات میں ملوث رہے ہیں ان کے خلاف مختلف اوقات میں انکوائریاں بھی ہوچکی ہیں ،ذرائع نے مزید بنایا کہ اہم پوسٹوں پر تعینات افسران واہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جارہاہے جس میں طبی ٹیسٹ کیساتھ ان اہلکاروں کی سکیورٹی کلیئر نس بھی لازمی قراردی جارہی ہے ،سانحہ ماڈل اورسانحہ ڈسکہ نے پولیس کے گراوٴٹ کی شکار ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اوراس سلسلے میں بنائی جانی والی جے آئی ٹی کو بھی ناقابل اعتماد قرارددیا جارہاہے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بہت جلد آئی جی اوردیگر سکیورٹی اداروں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرینگے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :