شر یف برادران کے خلاف اتفا ق فاؤنڈری ریفر نس خارج،ری اوپن کی در خو است غیر موثر قرار،نواز شریف ، شہباز شر یف نے اتفاق فاؤنڈری کے نا م پر مختلف بنکوں سے 1 ارب6 کروڑ31 لاکھ 62 ہزار937 روپے کے کا قر ض حا صل کیا جو ادا نہ ہو سکا،ریفرنس،اثاثہ جات ،اور حدیبیہ پیپرمل ر یفر نس بھی لا ہور ہا ئی کورٹ کے ر یفر ی جج پہلے ہی خارج کر چکے ہیں میا ں برادران کے خلاف نیب میں آ خر ی ر یفر نس بھی خارج ہو گیا

جمعہ 29 مئی 2015 08:12

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29 مئی۔2015ء) لاہور ہا ئی کورٹ سے شر یف برادران کے خلاف اتفا ق فاؤنڈری ریفر نس کو خارج کر نے کے احکا مات اور ریکارڈ موصو ل ہو نے کے بعد احتساب عدالت راولپنڈی کے جج سہیل نا صر نے ریفر نس میں نا مزد وزیر اعظم نواز شر یف ، وزیراعلی پنجاب شہباز شر یف سمیت دیگر افراد کو بر ی کر تے ہو ئے نیب کی جا نب سے دائر ریفر نس ری اوپن کر نے کی در خو است کو بھی غیر مو ثر قرار دے دیا ہے نیب نے نو مبر 2001میں سا بق صدر پرویز مشرف کے دور حکو مت میں میاں برادران کے خلاف ر یفر نس دا ئر کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا تھا کہ میاں محمدنواز شریف ، میاں محمد شہباز شر یف وغیر ہ نے اتفاق فاؤنڈری کے نا م پر مختلف بنکوں سے 1 ارب6 کروڑ31 لاکھ 62 ہزار937 روپے کے کا قر ض حا صل کیا جو ادا نہ ہو سکا جبکہ بنک سود کی مد میں یہ رقم بڑ ھ کر تین ارب تک جا پہنچی تھی ریفر نس میں میاں محمد شریف اور میاں عباس شریف کا نا م بھی شا مل تھا تا ہم میاں محمد شر یف کے انتقا ل کے بعد ان کا نا م ر یفر نس سے نکال دیا گیا تھا بعد ازاں عبا س شر یف بھی وفات پا گئے ، اس ریفرنس میں شر یک ملز م کے طور پر نا مزد کمال قریشی کا نا م نیب نے نیب آ ر ڈ یننس کی دفعہ 31-B کے تحت ریفرنس سے نکال دیاتھا اس ر یفر نس میں ہا ئی کو رٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے 6 ستمبر 2012 کوجاری ہونے والے حکم امتنا عی کے بعد سما عت نہ ہو سکی جبکہ اثاثہ جات ،اور حدیبیہ پیپرمل ر یفر نس بھی لا ہور ہا ئی کورٹ کے ر یفر ی جج پہلے ہی خارج کر چکے تھے اس طر ح میا ں برادران کے خلاف نیب میں یہ آ خر ی ر یفر نس بھی خارج ہو گیا لا ہور ہا ئی کورٹ نے 12اپر یل کو ر یفر نس خارج کیا جس کے تحر یر ی احکا ما ت اور ر یکارڈ مو صو ل ہو نے کے بعد احتساب عدالت راولپنڈی کے جج سہیل نا صر نے فیصلہ سنا دیا

متعلقہ عنوان :