حکومت بھارتی وزیر دفاع کے بیان کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا ئے‘ سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کا مطالبہ ، قائمہ کمیٹی کی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیا ن کی مذمت ،پاکستان میں ”را“ کی سرگرمیوں اور مقاصد پر بھی نظر رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے‘ پاکستان میں ہندوستان خفیہ ایجنسی ”را“ کی سرگرمیوں اور مقاصد پر بھی نظر رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مشاہد حسن سید کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہوا اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کرانے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی معاونت کررہا ہے ہندوستان کے پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت کا اقرار کرکے تمام ممالک کوخطرات سے دو چار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی عشروں سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے اور پاکستان کے ہزاروں شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانے پیش کئے ہیں کمیٹی نے ہندوستان کے وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو سلامتی کونسل اور آئی سی اور یورپین یونین کے ساتھ اٹھانے کامطالبہ کیا ہے کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان ملکی سلامتی میں فاٹا کے کردار اور نیشنل ایکشن پلان کے اثرات خطے میں تبدیلیوں پر عوامی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے کمیتی نے ”را“ کی جانب سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :