پرویز مشرف کی مصطفی کمال کو اے پی ایم ایل میں شمولیت کی دعوت ، کراچی میں سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے سابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو فون کیا اور انہیں آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی ہے پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو کراچی میں سیاست میں حصہ لینے کا مشورہ دیا کراچی کی سیاست میں آپ کا بہت حصہ ہے اور کراچی کے عوام میں مقبول ہیں آل پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کراچی کے عوام کی خدمت کرتے ہیں ۔