اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا ، وزیراعظم بلوچستان کی ترقی کیلئے مطلوبہ فنڈز مہیا کئے جائیں گے، امن وامان کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، بلوچستان میں امن وامان اور بلوچستان پیکج سے متعلق اجلاس کی صدارت

جمعرات 28 مئی 2015 06:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت پر بے حد مثبت اثر پڑے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں امن وامان اور بلوچستان پیکج سے متعلق اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی ، بلوچستان کے سینئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جعفر خان مندوخیل نے شرکت کی ۔

وزیراعظم نواز شریف کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں ، سیاسی صورتحال ، امن وامان سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے مطلوبہ فنڈز مہیا کئے جائیں گے موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور خ وشحالی کی خواہاں ہے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صوبے میں امن وامان کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو یقین دلایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کے مفاد میں ہے اس کے ذریعے سے صوبے میں خوشحالی کی لہر آجائے گی ۔