اسلامی نظریاتی کونسل کا 199واں دو روزہ اجلاس ، 12سفارشات پر فیصلہ متعلقہ اداروں کو ارسا ل،نظام صلوة انتظامی معاملہ ، پرویز رشید نے معافی مانگ لی ، معاف کر دیا جائے ، مولانا شیرانی ،مسلم فیملی لاز سے غیر شرعی چیزوں کو نکالا گیا ہے ،شریعت کے مطابق خلاء میں میاں بیوی کی رضا مندی لازمی ہے ،عدالت شوہر کو پوچھے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتی،پریس کانفرنس

جمعرات 28 مئی 2015 06:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) اسلامی نظریاتی کونسل کا 199واں دو روزہ اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدا رت منعقد ہوا ،اجلاس کا ایجنڈا12نکات پر مشتمل تھا، اجلاس نے 12سفارشات پر فیصلہ متعلقہ اداروں کو ارسا ل کر دیا ،اجلاس میں چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام ارکان نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس میں کونسل نے 12بل پر بحث کی اور اتفاق رائے کے بعد اپنی سفارشات متعلقہ اداروں کو بھجو ا دی ہیں کونسل نے دستوری(ترامیمی) بل2014کے بارے میں فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن جس انداز میں چل رہا ہے فی الحال اسی انداز سے چلنے دیا جائے پارلیمنٹ میں دو نظام نہیں ہوسکتے اور اسلامی نظریاتی کونسل میں ایک سے زیادہ خواتین ارکان پر کوئی پابندی نہیں ہے ،البتہ کونسل پورے الیکشن کے نظام پر غور کرے گی ،طلاق کے معروف طریقہ کے علاوہ دوسرے طریقہ سے خاتمہ نکاح کے حوالے سے عائلی قوانین پر کونسل نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ تفویض طلاق شرعاً درست ہے تاہم واضح انداز میں ایک ایسی اضافی دفعہ کی عبارت تجویز کی جائے جس میں ابہام نہ ہو جس کی وجہ سے میاں بیوی میں اختلاف واقع ہو ،نکاح فارم نئے سرے سے مرتب کیا جائے اور متعلقہ وزارت کو خط ارکا کر دیا جائے کہ کونسل کی رائے کے مطابق کمپیوٹرئزاڈ نکاح نامہ فارم مرتب کیا جائے ، عدالت کے ذریعے خلع کے حصول کے حوالے سے موجودہ صورت حال میں درپیش مسائل پر کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مروجہ عدالتی خع، جس میں شوہر کی رضا مندی کے بغیر عدالت یکطرفہ ڈگری جاری کرتی ہے درست نہیں،عدالتوں کو چاہیے کہ وہ خلع اور فسخ نکاح میں فرق کریں ، قرآن کریم کے الفاظ کے تلفظ میں آسانی کے حوالے سے کونسل نے فیصلہ دیا ہے کہ قرآن کریم میں رسم الخط کو جو طریقہ کا اختیار کیا گیا ہے وہ درست نہیں اس سے پرہیز کیا جائے ،اشاعت قرآن پاک کے حوالے سے کو نسل نے سابقہ سفارشات پر مبنی ڈرافٹ کر کے پارلیمان کو ارسال کر دیا جائے ، خواجہ سراؤ ں کے حقوق کے حوالے سے کونسل نے فیصلہ دیا ہے کہ خواجہ سراء میں اگر مرد کی خصوصیات زیادہ ہیں تو اسے مرد کہا جائے اور اگر عورت کی خصوصیات زیادہ ہیں تو اسے عورت کے خانہ میں شمار کیا جائے ،متبادل ماں کے حوالے سے لاہور کی عدالت کے فیصلہ پر کونسل نے کہا ہے کہ اجنبی عورت کا رحم کرایہ پر لینا شرعاً جائز نہیں اور اس عمل سے پیدا ہونے والا بچہ صرف ماں سے نسب ثابت ہو گا ،متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے تعلیمی مقاصد کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کونسل نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کو کونسل کے اجلاس میں دعوت دی جائے تا کہ موقف کے بعد کونسل فیصلہ کر سکے ،سودی سرمایہ کاری ،این آئی ٹی یونٹس اور قومی بچت کی اسکیموں کے حوالے سے کونسل نے این آئی ٹی یونٹس کی تفصیلات جاننے کیلئے متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو اگلے اجلاس مدعو کیا جائے گا سودی نظام اور اس سے متعلق رپورٹس کو جمع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں سہہ روزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ، مسلم فیملی لاز کے حوالے سے کونسل نے سابقہ سفارشات کو مرتب کر کے ارسال کی جائیں گی،لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال کے حوالے سے کونسل نے فیصلہ دیا ہے کہ قانون ہذا میں کوئی امر خلاف شرع نہیں ہے ،میڈیکل کی تعلیم کے بعد لاش کی تدفین کے حوالے سے کونسل نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ذمہ دران کو کونسل کے اجلاس میں مدعو کیا جائے اور ان سے مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ادھرچیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ نظام صلوة انتظامی معاملہ ہے ، پرویز رشید نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے انہیں معاف کر دیا جائے ،1997کے بعد2011میں پیپلز پارٹی حکومت نے حکم دیا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش ہو نی چاہیے تاہم اس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کونسل کے اس اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ نئی سفارشات پر فیصلہ سنائے گے ہیں ، اجلاس کی کارروائی کے بارے میں چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتا یا کہ مسلم فیملی لاز سے غیر شرعی چیزوں کو نکالا گیا ہے ،شریعت کے مطابق خلاء میں میاں اور بیوی کی رضا مندی لازمی ہے عدالت شوہر کو پوچھے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتی ، عدالت میں خلاء کے عنوان سے درخواست دی جاتی ہے اور شوہر کے بغیر فیصلہ سنا دیا جاتا ہے ، قرآن کے تلفظ آسان کرنے کا طریقہ درست نہیں کونسل نے طریقہ کا مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے مزید بتا یا کہ خواجہ سراء کو الگ طبقہ قرار نہیں دیا جا سکتا خواجہ سرا ء میں اگر مرد کے آثار نمایاں ہیں تو اسے مرد قرار دیا جائے اور اگر عورت کے آثار ہیں تو اسے عورت قرار دیا جائے ، خواجہ سراء کو خاندان کا حصہ قراردیاجائے، کسی بھی عورت کا رحم کرایہ پر لینا شرعاًً جائز نہیں ،سودی نظام کے حوالے سے معاشی فلسفہ بھی وزارت خزانہ کو بھجوایا گیا تھا اس بارے میں کونسل کے پاس پہلے سے سفارشات موجود ہیں ،میڈیکل کالجز میں جو لاشیں رکھی جاتی ہیں اس حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے نمائندگان کو اگلے اجلاس میں طلب کیا ہے انکی مشاورت کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا ،لاؤڈ اسپیکر کے حوالے سے موجودہ قانون درست ہے لیکن امام کی قرآت کی آواز صفوں سے باہر نہیں جانی چاہیے ، صحافیوں کے سوالاے کا جواب دیتے ہوئے چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ نظام صلوة انتظامی معاملہ ہے ، پرویز رشید نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے انہیں معاف کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :